رامپور(نامہ نگار)ریاستی کابینہ کے وزیر محمداعظم خان نے کہا ہے کہ معلمین کو سوامی وویک آنند جیسے شاگرد بنانے چاہئے۔کابینی وزیر رامپور پبلک اسکول میں ایک ورکشاپ کو خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ کم تعلیم یافتہ لوگوں میںبھی علم ہوتاہے بابائے قوم مہاتماگاندھی سیاست سے ہی نہیں بلکہ اپنے کاموں کے سبب عظیم تھے۔جو لوگ دوسروںکو سبق دیتے تھے وہ خودبھی وہیں کرتے تھے سوامی آنند سے پہلے ان کے استادپرم ہنس کی استادپرم ہنس کی تعلیمات کا مطالع کیاجائے توانھوں نے کہا کہ دنیا میں تمام مذاہب کے ذریعہ محبت اورامن کاسبق دیاجاتاہے۔سب سے بڑامذہب انسانیت ہے۔جہاد کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس کا مطلب اچھے کاموں سے لیکن اس لفظ کو کچھ لوگ سیاست کے طورپر استعمال کررہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ معلمین ایسے شاگرد بنائیں جو ملک کا نام روشن کررہے ہیںانھوں نے کہا کہ جوہر یونیورسٹی رامپورپبلک اسکول لوگوںکی تعلیم کیلئے قائم کیاگیاہے۔انھوں نے کہا کہ یہاں کاگرایک بھی طالب علم تاریخ میں اپنا نام درج کراتاہے تو ہماری محنت کامیاب ہوجائے گی۔اس موقع پر رضا ڈگری کالج کی پروفیسرڈاکٹر تبسم شعیب نے آب وہوا سے متعلق موضوع پر معلومات پیش کیں۔اس موقع پر اقلیتی کمیشن کے سابق رکن نصیر خان، چیئر مین میونسپل بورڈ اظہر، فصاحت
علی خاں ، راکیش جین، گڈومسعود،نریندرسنکسینا ، یشپال موریہ وغیرہ موجود تھے۔ پروگرام کی صدارت رامپور پبلک اسکول کی پرنسپل ڈاکٹرعزراخان نے کی۔