کانپور(نامہ نگار)کانپور ضلع جیل میں قید تمام قیدیوں اورزیرسماعت قیدوں کے آدھارکارڈ سے متعلق اعدادوشمار درج کئے جارہے ہیں۔ اس کے ایک ماہ کے بعد تمام قیدیوں کو ان کے آدھارکارڈ سپرد کردئے جائیں گے ۔ کانپور جیل کے جیل انچارج پی ڈی سلونیاں نے بتایاکہ مرکزی حکومت کی آدھارکارڈ اسکیم کے تحت جیل میں ادھارکارڈ بنانے کیلئے کیمپ لگایاگیاہے کمیپ میں جیل میں قید چارسوسزایافتہ اورتقریبا ۱۹۵۰زیرسماعت قیدیوں کے آدھارکارڈبناناشروع کردیا گیاہے اس کیلئے قیدیوں کی انگلیوں کے نشان اورآنکھوںکی پتلیوں کی شناخت درج کی جارہی ہے۔آدھارکارڈ جیل کے ریکارڈ میںدرج ان کے نام وپتے کی بنیاد پر بنائے جارہے ہیں۔جیل انچارج نے بتایا کہ اگر جیل سے رہاہونے یا ضمانت پر رہائی کے بعد قیدی دوبارہ کوئی جرم کرتے ہیں تو’اے کارڈ ‘ان کی گرف
تاری میں مددگار ہوسکتاہے۔ سلونیا نے بتایاکہ جیل میں قید ایک ہزار سے زائد قیدیوںکے آدھارکارڈ اعدادوشمار درج کئے جاچکے ہیں بقیہ قیدیوں کے اعدادوشمار اس ماہ کے آخر تک درج کرلئے جائیں گے۔