سنگاپور۔دنیا کی دوسرے نمبر کی کھلاڑی سنگاپور میں اگلے ماہ ہونے والے سال کے آخری ڈبلیوٹی اے فائنلس ٹینس ٹورنامنٹ کیلئے کوالیفائی کرنے والی تیسری کھلاڑی بن گئی ہیں۔ رومانیائی کھلاڑی ہالیپ کے علاوہ دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی اور امریکی اوپن چمپئن سرینا ولیمز اورروس کی ماریا شاراپووا نے بھی دنیا کی سب سے اوپر کی آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والے ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ 22 سالہ ہالیپ نے اس سال قطر اوپن اور گھریلواوپن جیتا تھا اور فرانسیسی اوپن میں وہ رنراپ رہی تھی۔ کریئر میں آٹھ ڈبلیوٹی اے خطاب جیت چکی رومانیائی کھلاڑی نے اس سال کی شروعات 11 ویں رینک سے کی تھی اور وہ ومبلڈن میں آخری چار میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی تھی۔ لیکن گزشتہ ماہ امریکی اوپن کے تیسرے دور سے ہی انہیں ہار کر باہر ہونا پڑا تھا۔ردوانسکا۔ پیترا کویتووا،لینا، بکارڈور ایوانووچ 17سے 26 اکتوبر تک ہونے والے ٹورنامنٹ کے باقی کوالیفائی مقامات کیلئے کھیلے گی جبکہ ووزنیاکی ٹاپ آٹھ سے باہر ہو چکی ہیں۔ یہ پہلی بار ہے جب 65 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم والاڈبلیوٹی اے فائنلس سنگاپور میں ہو رہا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ شہر کے انڈور اسٹیڈیم میں ہوگا۔ کروشیا کی میرجانا لوکک بارونی نے پہلا ڈبلیو ٹی اے کیوبیک سٹی ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں امریکہ کی سابق عالمی نمبر ایک اور نامور ٹینس اسٹار وینس ولیمز کواسٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-3 سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اس سے قبل انہوں نے 1998 میں کوئی ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ یہ کروشیا کی میرجانا لوکک بارونی کا ایک لمبے عرصہ کے بعد پہلا ڈبلیو ٹی اے ایونٹ ہے جو انہوں نے اپنے نام کیا۔
دریں اثناء لوسی سفاروا، بلینڈا بینسچ، گربائن بلانکو اور ایلینا سویتولینا نے پین پیسفک اوپن ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی جبکہ الیز یکارنیٹ اور لین زو نے گوانگزو انٹرنیشنل ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ عبور کر لیا۔ٹوکیو میں شروع ہونے والے ویمنز سنگلز ٹورنامنٹ کے پہلے رائونڈ میں سوئٹزرلینڈ کی بلینڈا بینسچ نے روس کی سویتلانا کزنٹسووا کوشکست دے کر دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ ان کی جیت کاا سکور 3-6 اور3-6رہا۔ اسپین کی گربائن بلانکو نے روس کی ایناستازیا پلوچینکووا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-3 اور 7-6 سے شکست دی۔ ایک اور میچ میں یوکرین کی ایلینا سویتولینا نے جمہوریہ چیک کی باربورا سٹریکووا کو 6-4 اور 6-1 سے ہرا کر دوسرے راؤنڈ تک رسائی حاصل کی۔دریں اثناچین کے شہر گوانگزو میں شروع ہونے والے ویمنز سنگلز ایونٹ کے پہلے مرحلے میں سیکنڈ سیڈڈ فرانس کی الیز کارنیٹ نے قازقستان کی یولیا پوٹنسووا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 6-1 اور 6-1 سے شکست دے کر دوسرے مرحلے میں جگہ بنا لی۔ ایک اور میچ میں چین کی لین زو نے اٹلی کی روبرٹا ونچی کو دلچسپ مقابلے کے بعدہراکر اگلے مرحلے میں جگہ پکی کرلی۔علاوہ ازیں کوریا اوپن کے خواتین سنگلز کے ابتدائی راؤنڈمیں جرمنی کی مونابارتھل نے فرانس کی کرولین کروشیا کا قصہ تمام کردیا۔جنوبی کوریا کی نا لائی ہن نے ہم وطن سویونگ ینگ کوہراکر دوسرے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔