اٹاوہ (نامہ نگار)تحصیل چوراہے سے چند قدم کے فاصلے پر آج ایک دوکان میں آگ لگ گئی ۔ آگ لگنے کے سبب علاقہ میں دہشت پھیل گئی۔آتشزنی کی اطلاع ملنے کے باوجود فائربریگیڈ کی گاڑیوںکے تاخیر سے پہنچنے پر علاقے کے لوگ مشتعل ہوگئے۔ تاجریونین کے صدر اننت پرتا پ اگروال اورکوتوالی انچارج کی اس معاملے میںتکرار بھی ہوگئی ۔آتش زدگی کے سبب تقریبا ۲۰؍ لاکھ سے زائد کی املاک وسامان جل کرراکھ ہوگیا ۔آگ لگنے کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی۔ موصولہ خبر کے مطابق کوتوالی شہر کے تحت گاڑی پوراواقع چوری بازار میں
دوشنبہ کی دوپہر پون کمار اگروال کی دکان میںآگ لگ گئی۔ پون اگروال کا سوت کا کاروبار ہے۔ان کی دکان میں مختلف طرح کے رنگ اور کپڑوں کا گودام تھا۔آگ اتنی زبردست تھی کہ لوگ دہشت زدہ ہوگئے ہیں۔ آگ لگنے کی اطلاع فائربریگیڈ محکمہ کو دی گئی لیکن اطلاع ملنے کے باوجود فائربریگیڈ ملازمین جائے حادثہ پرتاخیر سے پہنچے ۔ آگ لگنے کی اطلاع ملنے کے بعد تاجریونین کے صدر اننت پرتاپ اگروال کے علاوہ ایس ڈی ایم صدر مہندر کمار سی او سٹی سدھارتھ نگر شہر کوتوالی انچارج بلویر سنگھ گور، سول لائن تھانہ انچارج جسویر سنگھ ، ایکدل تھانہ انچارج رادھا موہن دیودی سمیت پولیس کے اعلیٰ افسران موجود تھے۔جائے موقع پر تاجر یونین کے صدر کی پولیس افسران سے تکرار ہوگئی۔فائر بریگیڈ محکمہ کی پانچ گاڑیوں نے کافی مشقت کے بعدآگ پر قابو پایا۔آتشزدگی کے سبب اشوک کمار کی چوڑیوں کی دکان بھی آگ کے زد میں آگئی۔