کانپور(نامہ نگار)کانپوردیہات کے تحت اکبرپور کوتوالی میں ایک ملزم کی پولیس حراست میں موت ہوگئی کانپور زون کے آئی جی نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔واضح رہے کہ ملزم کے سینہ میں تیز درد کی شکایت کے بعد پولیس ملازمین نے اسے پرائیویٹ اسپتال میںداخل کرایا اسپتال کے ڈاکٹروں نے اسے میڈیکل کالج بھیج دیا جہاں م
لزم کی موت ہوگئی ۔جب کہ پولیس ملازمین لاش کوچھوڑ کر چلے گئے ۔کانپوردیہات پولیس کے ترجمان کے مطابق خان چندرگائوں کے باشندے وجے سنگھ کی بیوی بھاگیہ وتی نے ببوسنگھ یادو(۴۸) کے خلاف گزشتہ جون میں فریب دہی اورجعلسازی کا مقدمہ درج کرایاتھا۔ گزشتہ شب اکبرپور پولیس نے ملزم ببو سنگھ کو گرفتارکرلیا تھا اوراسے کانپور دیہات لے جارہی تھی راستے میں ببو نے سینے میں تیز درد کی شکایت کی۔ جس کے بعد پولیس ملازمین ببوسنگھ کو لیکر قریبی اسپتال میں لے گئے جہاں ڈاکٹروں اسے میڈیکل کالج اسپتال میں بھیج دیا۔ پولیس ملازمین ببوسنگھ کو لیکر کل دیررات جب میڈیکل کالج پہنچے تو ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردے دیا۔ یہ واقعہ نصف شب میںپیش آیا ۔ کانپور دیہات کے پولیس ملازمین لاش کو اسپتال میںچھوڑ کرچلے گئے۔آئی جی آشوتوش پانڈے نے پولیس کی تحویل میں ملزم کی موت کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔پولیس نے ببو سنگھ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے۔