فتح پور(نامہ نگار)ریاست میں پارلیمنٹ واسمبلی کے لئے ضمنی انتخاب میں سماج وادی پارٹی کی تاریخی کامیابی پر ضلع کے سماج وادی پارٹی کارکنان نے خوشی کا اظہار کیا۔نتائج ملنے کے دوران کارکنان نے میٹھائی کھلاکر خوشی کا اظہار کیا۔سماج وادی پارٹی کے ذیلی تنظیموں کے صدور، سینئر رہنمائوں اورنوجوان کارکنان نے خوشی کا اظہار کیا۔ریاست کے ضمنی انتخاب میں سماج وادی پارٹی کو اسمبلی میں ۸؍اور پارلیمنٹ میں کامیابی ملنے پر کارکنان نے میٹھائی تقسیم کی۔اس موقع پرفیضا ن احمد مون نے کہا کہ عوام کی سب سے مقبول اورپسندیدہ پارٹی سماج وادی پارٹی ہے۔یہ بات ضمنی انتخاب میں ثابت ہوگئی ہے۔