لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی سکریٹری وریندر تیواری نے وزیر اعظم نریندر مودی کی ۶۴ویں یوم پیدائش کشمیر آفات کیلئے وزیر اعظم آفات راحت فنڈ میں عطیہ کر کے منایا۔ وریندر تیواری نے کہا کہ کشمیر میں آئی آفات کیلئے وزیر اعظم مودی نے اپیل کی تھی کہ میری یوم پیدائش نہ منائی جائے۔ہم سب مل کر آئی آفات کیلئے مدد کریں۔ یہی میری ی
وم پیدائش کی نیک خواہشات ہوںگی۔ اس لئے آج سے بی جے پی کارکنان سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے متحد ہو گئے ہیں۔ عام لوگوں کے تعاون سے اکٹھا کی گئی و راحتی سامان ریاستی بی جے پی دفتر بھیجی جائے گی تاکہ ضرورتمند لوگوں کومدد مل سکے۔
اس موقع پر وریندر کے ساتھ اودھ علاقہ کے جنرل سکریٹری بھکاری سنگھ، کوآپریٹیوسیل کے ریاستی جوائنٹ کنوینر یوگیش شکلا یوگیش شکلا، ضلع صدر وریندر پرتاپ سنگھ وغیرہ موجود تھے۔