بیجنگ۔ چین کی میڈیا خبروں کے مطابق دو بار کی گرینڈ سلیم فاتح لینا ریٹائرمنٹ لے کر اپنے کامیاب ٹینس کیرئر پر بندی لگا سکتی ہے۔یہاں کے ایک اسپوٹرس چینل سی سی ٹی وی 5 کے ذرائع کے حوالے سے 32 سالہ لینا اپنی چوٹوں کی وجہ سے جمعہ کو ریٹائرمنٹ کا اعلان کر سکتی ہے۔ لینا سرکاری طور پر 19 ستمبر کو سبکدوشی کے اعلان کرے گی ۔سی سی ٹی وی 5 نے اپنے بیان میںکہاوہ ریٹائرمنٹ لے رہی ہیں۔ آپ کی جسمانی حالات کی وجہ کیریئر کو جاری رکھنا ان کیلئے مشکل ہو رہا ہے1س سے پہلے چین کے ایک ویب پوٹرل نے بھی کہا تھا کہ لی ریٹائرمنٹ کے سلسلے میں جمعہ کو پریس کانفرنس کریں گی۔دنیا کی چھٹے نمبر کی کھلاڑی لی نے اس سال جنوری میں آسٹریلین اوپن کا خطاب جیتا تھا لیکن باقی سیشن میں وہ اپنی چوٹوں سے پریشان رہی۔ جلائی کے آخر میں گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے انہیں ٹورنامنٹوں سے باہر ہونا پڑا تھا۔ اس سے پہلے چینی کھلاڑی نے اپنے گھریلو شہر میں ہونے والے ڈبلیو ٹی اے اوپن میں حصہ لینے کا ارادہ بنایا تھا۔ لی جلائی میں اپنے کوچ کارلوس روڈرگیج سے بھی الگ ہو گئی تھی۔ لی اس وقت سرخیوں میں آئی تھی جب انہوں نے 2011 میں فرینچ اوپن کا خطاب جیتا تھا۔ کسی گرینڈ سلیم سنگلس کا خطاب جیتنے والی وہ ایشیا کی پہلی کھلاڑی بنی۔ وہیں دوسری جانب اینا آئیوا نووچ نے پین پیسفک ٹینس ٹورنامنٹ میں بیلا رس کی وکٹوریہ ازارینکا کا پتہ صاف کردیاجبکہ اینجلک کربر،لوئس سفاورا اورڈ ومنیکا سیبلکوانے پیش قدمی کرتے ہوئے ایونٹ کے تیسرے مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔ کورین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اگنیسکا راڈونسکا اور کیرولینا پلسکووا نے کامیابی حاصل کرکے اگلے رائونڈ میں پہنچ گئیں۔جاپان میں جاری پین پیسفک ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے رائونڈ میں تھری سیڈڈاینا آئیوانووچ نیفتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئیبیلا روس کی وکٹوریہ ازارینکا کو شکست دیکر ٹائٹل کے دوڑ سے باہر کردیا ٹاپ سیڈ ٹاپ سیڈ جرمنی کی اینجلک کربر نے یوکرائن کی ایلنا سویٹولیناکو 4-6،4-6 سے قابو کیا۔ جمہوریہ چیک کی لوسی سفارروانے سنسنی خیز مقابلے میں سوئٹزرلینڈ کی بلینڈا بینسچ کیخلاف 6-3،4-6 اور2-6 سے کامیابی حاصل کی۔ سلواکیہ کی ڈومنیکا سیبلکوا نے امریکا کی کوکو وانڈویگ کو ہرا کر اگلے مرحلے میں جگہ پکی کرلی۔دریں اثنا جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں جاری ویمنز سنگلز ٹورنامنٹ کے دوسرے رائونڈ میں ٹاپ سیڈڈ پولینڈ کی اگنیسکا راڈونسکا نے جنوبی افریقہ کی شنالی شیپرز کو پچھاڑا۔ سیکنڈ سیڈڈ جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا نے جرمنی کی اینا لینا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-4 ، 6-7 اور 6-2 سے شکست دی۔ ایک اور میچ میں امریکا کی کرسٹینا میک ہیل نے جرمنی کی مونا بارتھل کو اپ سیٹ کرکے ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔علاوہ ازیں گوانگزو اٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز کیدوسرے رائونڈ میں چین کی کائی لین ڑینگ نے امریکی کی الیسن ریسکی کیخلاف فتح اپنے نام کی۔