حیدرآباد۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرس کے کپتان گوتم گمبھیر نے چمپئن لیگ ٹی 20 میں کل رات یہاں چنئی سپرکنگزپر جیت کا کریڈٹ اپنے تین غیر ملکی کھلاڑیوں سنیل نارائن، آندرے رسل اور ریان ٹین ڈویسے کو دیا۔گمبھیر نے کے کے آر کی مسلسل دسویں فتح کے بعد کہا کہ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ہم اچھی شروعات نہیں کر پائے لیکن ہمیں پتہ تھا کہ یہ صرف دو اوور کا معاملہ ہے۔ انہوں نے کہاہماری بلے بازی میں گہرائی ہے اور ہمارے پاس جارحانہ بلے باز ہیں۔ ہم نے شروع میں جارحانہ بلے بازی کی کوشش کی لیکن ہم اس میں کامیاب نہیں رہے۔ جس طرح سے رسل نے بلے بازی کی، جس طرح سے ریان نے بلے بازی کی، وہ ناقابل یقین ہے۔آئی پی ایل چمپئن کے کے آر نے 158 رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے چوٹی کے چار وکٹ 21 رن پر گنوا دیئے تھے۔ اس کے بعد رسل اور ٹین ڈویسے نے نصف جڑکر ٹیم کو جیت دلائی۔
اس سے پہلے سنیل نارائن نے گیند بازی میں کمال دکھایا اور چار اوور میں نو رن دے کر ایک وکٹ لیا۔ گمبھیر نے کہامیں سنیل نارائن کا ذکر ضرور کرنا چاہوں گا۔ وہ مخصوص کھلاڑی ہے۔ اس نے چار اوور میں 20 رن دے کر میچ ہمارے کنٹرول میں رکھا۔ پہلے 15 اوور کے بعد ہمیں لگ رہا تھا کہ ہم ان کو اس سے بھی کم اسکور پر روکنے میں کامیاب رہیں گے۔انہوں نے کہا ہم ابھی تک یہ ٹورنامنٹ نہیں جیت پائے ہیں لیکن ہمارے کھلاڑی میدان پر جا کر میچ کا پانسہ پلٹنے کیلئے کافی حوصلہ افزائی ہیں۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے بلے باز ریان ٹین ڈوئیشے نے چنئی سپر کنگس کے خلاف پہلے میچ میں بہترین اننگز کھیل کر ٹیم کا فتح کے ساتھ آغاز کرنے کیلئے آندرے رسل کی تعریف کی ہے۔ٹین ڈوئیشے نے کہا کہ ان کی ٹیم کیلئے جیت ضروری تھی کیونکہ آنے والے چیلنج مشکل ہوں گے۔ انہوں نے کہاابھی کرو یا مرو کی حالت نہیں ہے۔ فی الحال ایک یا دو میچ ہارنے سے کچھ نہیں بگڑیگا۔
چنئی شاید سب سے مضبوط ٹیم ہے لہذا اسے شکست دے کر ہم نے بہتر شروعات کی۔انہوں نے کہالیکن یہ چمپئنز لیگ ہے جس میں ساری ٹیمیں مضبوط ہیں۔ آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ اور ہندوستان سے۔ کوئی بھی میچ آسان نہیں ہوں گے لہذا ہر میچ جیتنا اہم ہے۔ ٹین ڈوئیشے نے کہارسل نے بہترین اننگ کھیلی۔ اس نے چھ اوور میں ان سے میچ چھین لیا۔ میں اس کے انجام سے حیران نہیں ہوں کیونکہ اس نے کیریبین پریمیئر لیگ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ تھا۔ آئی پی ایل میں اسے اتنے موقع نہیں ملے لیکن ہم نے اس کو نیٹ پر بلے بازی کرتے دیکھا اور وہ شاندار فارم میں ہے۔