کانپور۔بھارتیہ مہیلا بینک نے آج کانپور کے تلک نگر میں اپنی ۲۵ویں سلور جبلی شاخ کاآغاز کیا۔ اس کا افتتاح ماہر تعلیم اور سماجی کار کن رادھیکا بھوشن نے بینک کی چیئر پرسن اور ایم ڈی اوشا اننت سبرامنیم کی موجودگی میں کیا اس موقع پر موجود افراد کو خطاب کرتے ہوئے محترمہ سبرامنیم نے کہا کہ بینک آئندہ کچھ مہینوں میں مزید ۵۰ شاخیں کھولنے کا منصوبہ بنار ہاہے۔
اس مالی سال کے آخر تک بینک کا نیٹ ورک ۸۰ شاخوں پر مشتمل ہوجائے گا۔ انھوں نے کہاکہ بینک کا خصوصی مقصد خواتین کو گھر کا اقتصادی سربراہ بننا ہے اور یہ خواتین کو صنعت کار بنانے کیلئے ترغیب دیتا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ہمارا بینک خاتون مرکزیت والا بینک ہے اور اس ناطے خواتین کی بنیکنگ ضرورت خیال رکھا جاتا ہے۔ انھوں موجود صارفین کو استقبالیہ کٹس تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ بینک ٹکنالوجی کے معاملے میں مزید توسیع کے کوشش کرے گا۔تاکہ زیادہ سے زیادہ کنبوں تک پہنچ بنائی جاسکے۔ محترمہ سبرامنیم نے بتا یا کہ بینک کی انٹر نیٹ بینکنگ سہولت بی ایم بی اسمارٹ بینکنگ کی شروعات سمتبر کے چوتھے ہفتے سے کی جائے گی۔