نئی دہلی (وارتا) توانائی کے میدان کیلئے بھاری آلات بنانے والی معروف کمپنی بھارت ہیوی الیکٹرکلس لیمٹیڈ(بھل) کو گجرات اسٹیٹ پاور کارپوریشن (جی ایس ای سی ایل) کی جانب سے ۸۰۰ میگاواٹ کی سوپر کریٹیکل تھرمل اکائی قائم کرنے کیلئے ۳۵۳۶ کروڑ روپئے کا آرڈر حاصل ہوا ہے۔ کمپنی نے بتایا کہ اس کے تحت اسے گجرات کے کھیڑا ضلع کے بناک بوری میں ۸۰۰ میگاواٹ صلاحیت والے کوئلے پے مبنی سوپر کریٹیکل تھرمل اکائی کیلئے ڈیزائن،انجنیئیرنگ، تعمیرات،سپلائی، جانچ اور پیداوار شروع کرنے کے ساتھ ہی ۳۳ سوپر کیرٹیکل بیولر اور ۲۸ ٹربائن
کے فراہمی کرنی ہے۔
بھل نے کہا کہ اس اکائی میں استعمال ہونے والے آلات اس کے تریچی، ہری دوار، بھوپال، رانی پیٹ،حیدر آباد، بنگلور اور جھانسی کے پلانٹوں میں تیار کئے جائیں گے۔ کمپنی کا مغربی حلقہ عام تعمیرات اور آلات کی جانچ کے ساتھ ہی پیداوار شروع کر نے کیلئے ذمہ دار ہوگا۔ غور طلب ہے گجرات کے کل بجلی پیداوری صلاحیت ۹۶۵۳ میگاواٹ میں بھل کی حصہ داری ۳ء۷۸ فیصد ہے۔ اس کے علاوہ ملک کی کل بجلی پیداواری صلاحیت میں اس کی ۵۷ فیصد حصہ داری ہے۔