چندوسی(نامہ نگار)ضمنی انتخاب میںسماج وادی پارٹی کی کامیابی پارٹی کی پالیسیوںاورملائم سنگھ یادوکی محنت کانتیجہ ہے ۔ یہ بات سماج وادی پارٹی کے یوجن سبھا کے سابق شہرصدر امیش گپتا نے کہی۔انھوں نے کہاکہ عام آدمی پارٹی کے لوگ سماج وادی پا رٹی کی مقبولیت کم ہونے کا پروپیگنڈاکررہے ہیں لیکن ان کیلئے سماج وادی پارٹی کی کامیابی کوئی معنی نہیں رکھتی ۔انھوں نے پارٹی کارکنان سے اپیل کی کہ وہ ایس پی کی پالیسیوںکو عوام پر پہنچائیں۔امیش گپتا سماج وادی پارٹی کارکنان ضیاء الحسن،عبدالروف شیری، تنویر قریشی، زاہدقریشی ،شمشاد قریشی ،اور مشاہدخان کے ساتھ ٹھاکردواراپہنچے تھے۔ پارٹی کے کارکنان اس بات سے ممطمئن تھے کہ ان کی محنت رنگ لائی اورسماج وادی پارٹی امیدوارنواب جان کامیاب ہوگئے۔