کانپور(نامہ نگار)طالب علم ہمانشو وشوکرماکی خودکشی کے معاملے میں کالج انتظامیہ نے کچھ طلباء کی نشان دیہی کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کرادیا تھا لیکن جمعہ کو اس معاملے میں ملوث طلباء نے ضلع مجسٹریٹ سے ملاقات کرتے ہوئے خود کوبے قصوربتایا ۔ طلبانے الزام عائد کیا کہ کالج انتظامیہ من مانی کرتے ہوئے ان کے خلاف غلط انتظامات عائد کررہاہے۔واضح رہے کہ پالیٹیکنک کالج کے طالب علم ہمانشو وشوکرما نے تین ستمبر کو ہاسٹل میں خودکشی کرلی تھی طالب علم کے اہل خانہ نے الزام عائد کیاتھا کہ رینگنگ سے پریشان ہوکر طالب علم نے خودکشی کی ہے۔
الزمات کے پیش نظر کالج انتظامیہ نے جانچ کیلئے آٹھ رکنی کمیٹی تشکیل کی تھی۔ کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں رنجیت کمار، وپن مشرا،پرشانت چترویدی ،کرن کمار شکسینہ کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے انھیںکالج سے ایک سال کے لئے معطل کردیا تھا ۔ مذکورہ طلبانے ضلع مجسٹریٹ سے ملاقات کرکے خودکوبے قصور بتاتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیاہے۔دوسری جانب کالج کے پرنسپل ایف آرخان نے کہا کہ طلبہ کا الزام بے بنیاد ہیں کالج انتظامیہ نے معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے غیرجانبدارانہ جانچ رپورٹ کی بنیاد پر مقدمہ درج کرایا ہے۔