لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے ریاست کی گیارہ شکر ملوں کو فروغ دینے کیلئے اضافی مالی امداد کے طور پر کل ۳۶۸ء۳۱۹۶ لاکھ روپئے کی رقم منظور کر لی۔ یہ وہ شکر ملیں ہیں جنہوں نے پرائی سال ۱۴-۲۰۱۳ء میں تمام گنا قیمت کی ادائیگی کر دی ہے۔ ریاست کی ۳۷ شکر ملوں نے پرائی سال ۱۴-۲۰۱۳ء میں کل گنا قیمت کی ادائیگی کر دی ہے۔
جس میں ۲۳کو آپریٹیو حلقہ کی ایک کارپوریشن حلقہ کی اور تیرہ نجی حلقوں کی شکر ملیں شامل ہیں۔ گنا ترقیات و شکر صنعت کے چیف سکریٹری راہل بھٹناگر نے بتایا کہ چند دنوں قبل شکر ملوں کو چھ روپئے فی کنتل کی شرح سے اضافی رعایت دیئے جانے کا فیصلہ کیا گیا تھا یہ اضافی امداد ان شکر ملوں کو دی گئی تھیں جو اپنے کل گنا قیمت کی ادائیگی تیس ستمبر تک کر دیں گی۔ انتظامیہ کے اس فیصلہ کی پابندی میں گیارہ شکر ملوں کے ذریعہ اپنے دعوے کے فارم گنا کمشنر کو پیش کئے۔ جس کے سلسلہ میں کل ۳۶۸ء۳۱۹۶ لاکھ روپئے کی رقم وزیر اعلیٰ کی جانب سے مختص کر دی گئی ہے۔اس کے ساتھ ہی ان شکر ملوں کو بھی مالی امداد دیئے جانے کا کام چل رہاہے۔
جنہوں نے پوری گنا قیمت کی ادائیگی کر دی ہے۔