لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو سے آج بل گیٹس نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بات چیت کی۔اس دوران ریاستی حکومت اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن (بی ایم جی ایف) کی جانب سے مشترکہ طور پر کئے جارہے کاموںکے سلسلہ میں دونوں تنظیموں کے درمیان میمورنڈ آف کوآپریشن (ایم او سی) کے بعد ہوئی ترقی کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ تعاون کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ بل گیٹس نے فاؤنڈیشن کے صحت سے متعلق کاموں میں تعاون دینے کیلئے ریاستی حکومت کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی آبادی والی ریاست میں فاؤنڈیشن کو صحت کے میدان میں کام کرنے کیلئے مسلسل تعاون ملتا رہا ہے اور ریاست میں کامیابی کا فیصد بھی اچھا رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ صحت کے میدان میں ریاستی حکومت کے ذریعہ طے کئے گئے ہدف کو ح
اصل کرنے میں فاؤنڈیشن اپنا پورا تعاون دے گا۔ وزیر اعلیٰ نے بل گیٹس کو حکومت کی جانب سے صحت کے میدان میں ہر ممکن تعاون دینے کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ ریاستی حکومت طبی اور صحت خدمات کو بہتر بنانے کیلئے پُر عزم ہے۔ ریاستی حکومت میں صحت سے متعلق چیلنجوں کے تصفیہ کیلئے موثر کوششیں کی جا رہی ہیں۔