لکھنؤ(نامہ نگار)گجرات کے سورت ضلع میں مارچ مہینے میں ایک تاجر کو گولی مارنے والے دو شوٹروں کو سورت کرائم برانچ اور وبھوتی کھنڈ پولیس کی مشترکہ ٹیم نے گذشتہ شب گرفتار کر لیا۔ وبھوتی کھنڈ تھانہ میں تعینات داروغہ ونے کمار نے بتایا کہ کل رات گجرات کی کرائم برانچ پولیس نے وبھوتی کھنڈ پولیس سے رابطہ قائم کیا اور بتایا کہ سورت کے نام دیو میں ۲۸مارچ کو ایک تاجر افروز کو کچھ لوگوں نے گولی مار دی تھی اس معاملہ میں نامدیو تھانہ میں رپورٹ درج تھی۔ تفتیش کے دوران سورت کرائم برانچ کو اس واردات کے ملزمان کے وبھوتی کھنڈ علاوہ میں موجود ہونے کی اطلاع ملی تھی اس اطلاع کے بعد سورت کرائم برانچ اور وبھوتی کھنڈ کے داروغہ ونے کمار سنگھ نے مل کر رام منوہر لوہیا اسپتال چوراہے کے نزدیک سی دو شوٹروں قیصر باغ کے ٹیپو سلطان عرف راجو اور ٹھاکر گنج کے رتیش چودھری عرف افضل کو گرفتار کیا۔ دونوں نے بتایا کہ کینٹ کے رہنے والے سیریل کلرک، سلیم، سہراب اور رستم کو تاجرافروز کو مارنے کی سپاری وارانسی کے رہنے والے
رنکو مشرا نے دی تھی۔اس کے بعد سورت پولیس نے دونوں شوٹروںکو عدالت میں پیش کیا اور پھر ٹرانزٹ ریمانڈ پر اپنے ساتھ سورت لے گئی۔