رائے پور،20 ستمبر(یو این ا ئی)چھتیس گڑھ کے کانکیر ضلع کی انتا گڑھ سیٹ پر بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)امیدواربھوج راج ناگ نے 51 ہزار سے زائد ووٹوں کے فرق سے جیت حاصل کی ہے۔
ریاستی الیکشن کمیشن کے دفتر سے موصولہ اطلاع کے مطابق مسٹر ناگ نے ا زاد امیدوار روپ دھر پوڈو کو شکست دیکر اس سیٹ پر قبضہ کر لیا ہے۔ بی جے پی امیدوار مسٹر ناگ کو 63 ہزار سیزائد ووٹ حاصل ہوئے جبکہ مسٹر پوڈو کو تقریبا 12ہزار ووٹ ہی ملے۔
اس سیٹ پر 13 ہزار سے زائد ووٹ نوٹا(ان میں سے کوئی نہیں) پر پڑے۔ بی جے پی امیدوار کے بعد نوٹا کا ا پشن ووٹرس نیخوب استعمال کیا ۔ اس سیٹ کے سلسلے میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ بی جے پی امیدوار کے بعد نوٹا کو ووٹرس نے زیادہ پسند کیا اور یہ بی جے پی امیدوار کے بعد ووٹروں کی دوسری پسندرہا۔ریاست میں یہ پہلا موقع ہے جب نوٹا کو ملے ووٹ جیتے ہوئے امیدوار کے بعد دوسرے نمبر پر رہے۔
واضح رہے کہ اس سیٹ پر کانگریس نے اپنے امیدوار کے نام کو اچانک واپس لے لیا تھا اور لوگوں سے نوٹا کا استعمال کرنے کی اپیل کی تھی۔ نکسلیوں نے بھی اس سے قبل مقامی لوگوں سے نوٹا کا استعمال کرنے کی اپیل کی تھی۔
بی جے پی نے اس سیٹ پر اپنا قبضہ برقرار رکھا ہے۔ گزشتہ برس ہو ئے اسمبلی انتخابات میں اس سیٹ سے بی جے پی کے وکرم اسینڈی منتخب ہوئے تھے۔بعد میں وہ کانکیر لوک سبھا سیٹ سے ممبر پارلیمنٹ کا انتخاب جیت گئے اور ان کے استعفی سے ہی یہ سیٹ خالی ہوئی تھی جس کی وجہ سے ضمنی انتخابات کرائے گئے تھے۔