واشنگٹن…انسانی جسم میں مختلف اعضا کی ٹرانسپلانٹ کا تو آپ نے سنا ہی ہوگا،لیکن ہم آپ کو ایک ایسے آلے کے بارے میں بتاتے ہیں جس کے لگانے کے بعد ڈاکٹر کی ضرورت ہی نہیں رہے گی۔پینٹاگون ہر آدمی کو بنانا چاہتا ہے سپرمین،اسی لیے ایک ایسی ڈیوائس کی تیاری میں معاونت کررہا ہے جس سے کوئی بیماری ہویا کوئی زخم خودہی ٹھیک ہوجائےگا۔یعنی ڈاکٹر کی ضرورت ہوگی نہ دواؤں کی۔ ElectRxنامی چھوٹی سی ڈیوائس سوئی سے جسم میں امپلانٹ کی جاسکے گی، جو ناصرف جسمانی اعضا کو مانیٹرکرےگی بلکہ زخمی ہونے یا بیماری کی صورت میں برقی لہروں سے اس کا علاج بھی کرے گی۔ElectRxصحت برقرار رکھنے اور تمام اعضا کی درست کارکردگی کیلئے نروس سسٹم کی مدد کرےگی۔ بہت چھوٹی ہونے کی وجہ سے نہ صرف اسے جسم میں درست مقام پر لگانا ممکن ہوگا بلکہ اس کے سائیڈ ایفکٹس بھی کم ہوںگے اور یہ ہڈیوں اور جوڑوں کے درد سے نجات میں بھی معاون ہوگی۔