لکھنؤ۔ اتر پردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے آج انچیون میں ہو رہے ایشیائی کھیلوں کی 50 میٹر پسٹل مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنے والے ہندوستان کے اسٹار نشانے جیتو رائے کو 50 لاکھ روپے بطور انعام دینے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلی نے اپنے مبارک باد پیغام میں کہا کہ ایشیائی کھیلوں میں سونے پر نشانہ لگا کر رائے نے ملک اور ریاست کا نام روشن کیا ہے۔ رائے نے اپنی لگن، صلاحیت اور محنت کے بل پر بہترین کارکردگی انجام دیا ہے۔ اس کیلئے ریاستی حکومت انہیں 50 لاکھ روپے بطور انعام فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ رائے کی اس شاندار کامیابی سے ملک اور ریاست کے نوجوانوں کو بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی ترغیب ملے گی۔غور طلب ہے کہ لکھنؤ میں کافی وقت تک رہے ہندوستان کے اسٹار نشانے جیتو رائے نے انچیون میں ہو رہے 17 ویں ایشیائی کھیلوں کے پہلے دن ہندوستان کو 50 میٹر پسٹل مقابلے میں طلائی تمغہ دلایا۔ حال میں ورلڈ چمپئن شپ کی 50 میٹر پسٹل مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے شوٹر جیتو نے کچھ ماہ پہلے گلاسگو دولت مشترکہ کھیلوں میں بھی طلائی تمغہ جیتا تھا۔