کانپور(نامہ نگار)۔جموںکشمیر کے سیلاب متاثرین کے لئے شہرکی کئی تنظیمیں راحت رسانی کاکام کررہی ہیں۔ دوشنبہ کو ایکسپریس روڈ تاجریونین کے لوگوںنے گھنٹہ گھر چوراہے پر سیلاب متاثرین کے لئے لوگوں سے عطیہ دینے کی اپیل کی ۔تنظیم کے صدر بیج ناتھ نے بتایا کہ تنظیم کے عہدے داران ایکسپریس روڈ کے تاجروں کے ساتھ مل کر رقم جمع کریں گے۔ انھوںنے بتایا کہ تنظیم نے شہر کی مختلف تنظیموںسے مہم میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے ۔ انھوںنے بتایا کہ امدادی رقم سیلاب متاثرین کے لئے وزیر اعظم امدادی فنڈ میں جمع کرائی جائے گی۔ اس موقع پر منی کانت جین، مکل مشرا،سریندر گپتا اور نریندر تومروغیرہ موجود تھے۔