گورکھپور(نامہ نگار)آج گورکھپور ضلع صدر دفتر پر بھارتیہ کسان یونین (ہرپال گروپ)کے ذریعہ دھرنا ومظاہرہ کے بعد عرضداشت سپرد کی گئی۔ دھرنے کی صدارت تنظیم کے سکریٹری لکشمی چند وضلع صدر شری چند شکلانے کی۔ اورنظامت آننت ناتھ دکشت، کوڑی رام بلاک نائب صدر سریش پاسوان ونندو نے کی۔دھرنے میں مطالبہ کیاگیا کہ بھارتیہ کسان یونین کوڑی رام بلاک صدر گنگاساگر پانڈے پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزمین کو گرفتار کیاجائے اورانھیں جیل بھیجاجائے، گورکھپور ضلع کے تحت تمام گاؤں سبھا میں پہلے سے بنے راشن کارڈوں کی جانچ کرواکر غیرضرورتمندوں کاراشن کارڈ منسوخ کیاجائے اورضرورتمندوں کا راشن کارڈ بنایاجائے۔ فرضی کارڈ بنانے والے لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
گاؤںپنچایتوں میں کنبہ کے اضافی افراد کے راشن کارڈ جلد سے جلد بنائے جائے، ضلع کی زیادہ تر گاؤں پنچایتوں میں غذائی تقسیم نظام کے تحت اورچینی وقت پر تقسیم نہ کرنے اوروزن میں کمی کی شکایت مل رہی ہے۔ اس بات کو دھیان میں رکھتے ہوئے راشن لیڈر کی نشاندہی کی جائے اور اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔
ضلع کی گاؤں پنچایتوں میں ضرورت مند افراد کو معمر پینشن، بیوہ پینشن، معذورپینش اوررہائش دی جائے۔ یونین کے ضلع صدر شری چند شکلانے کہاکہ مذکورہ مطالبات کے سلسلے میں اس سے قبل بھی دھرنا ومظاہرہ کے ذریعے بھی آگاہ کیاجاچکاہے، انھوںنے کہاکہ اگر مطالبات کو منظور نہیں کیاگیاتوبھارتیہ یونین کسانوں کے ساتھ سڑکوں پر اترنے اورتحریک شروع کرنے کیلئے مجبور ہوں گے۔