لکھنؤ(نامہ نگار)مومن انصار سبھا کے صدر محمد اکرم انصاری نے وزیر اعلیٰ سے بنکروں و دست کاروں کے مسائل سننے کی اپیل کی ہے ۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ کے بیان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کو وزیر اعلیٰ نے ہینڈ لوم بنکروں کو مستفید کرنے کی بات کہی لیکن جب تک زمین سطح پر بنکروں و دست کاروں کے مسائل سے وزیر اعلی روشناس نہیں ہوں گے تب تک اسکیموں کا فائدہ انہیں نہیں مل پائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی ضمنی انتخابات میں سراتھو اسمبلی حلقہ سے سماجوادی کی جیت مومن انصار سماج کے تعاون کی سند ہے ۔سراتھو اسمبلی حلقہ میں مومن انصار سماج کی سب سے بڑی آبادی ہے ۔انہوں نے ریاستی حکومت کے ریزرویشن کے وعدے کو جلد پورا کرنے کا مطالبہ کیا ۔مسٹر انصاری نے یکم ستمبر سے چل رہی رکنیت مہم میں تیزی لانے کے لئے کانپور کے بابو پوروا کے رہنے والے عمران احمد کو کانپور منطقہ کا معاون انچارج نامزد کیا ہے ۔مسٹر انصاری نے کہا کہ عمران اوریا ، اٹاوہ ، فرخ آباد ،کنوج ،کانپور دیہات اور کانپور شہر میں تنظیم کو فروغ دینے کا کام انجام دی
ں گے ۔