لکھنؤ(نامہ نگار)۔ موہن لال گنج کے سسینڈی گائوںمیں پٹاخہ فیکٹری میںہوئے دھماکے کے بعد حرکت میں آئی پولیس نے کئی علاقوںمیں پٹاخہ دکانوں پر جانچ مہم چلائی ۔ چوک پولیس نے اس دوران دوپٹاخہ دکانوںکو قانون کی خلاف ورزی کے معاملے میں سیز بھی کردیا ہے ۔ انسپکٹر چوک آئی پی سنگھ نے بتایا کہ دوشنبہ کو پٹاخہ دکانوں کی جانچ کے دوران سبھاش مارگ پر سلیم اور اسلم کی دکانوں پرجانچ کی گئی تو مقررہ معیار سے زیادہ پٹاخہ دکان پر پائے گئے ۔ اسی کی وجہ سے چوک پولیس نے دونوں دکانوں کو سیز کردیا۔