اسٹنٹ اور حیرت انگیز سین کرکے بالی ووڈ میں خطروں کے کھلاڑی کے طور پر جانے جانے والے ہیرو اکشے کمار نے تو اب تک یہی ثابت کیا ہے کہ وہ ہی بالی ووڈ کے خطروں کے کھلاڑی رہے ہیں۔ اگرچہ اب تک جتنی فلموں میں انہوں نے اسٹنٹ سین کئے ہیں اسے دیکھ کر اگر انہیں خطروں کا کھلاڑی کہا جاتا ہے تو اس میں کوئی غلط بھی نہیں ہے۔ لیکن نئی فلم بینگ-بینگ میں رتک روشن نے جو اسٹنٹ سین کئے ہیں اس سے یہ کہا جا سکتا ہے کہ اب بالی ووڈ کو نیا خطروں کا کھلاڑی مل گیا ہے۔ اس فلم میں ان کے ذریعہ کیے گئے اسٹنٹ سین ہالی وڈ کو بھی مات کر دینے والے ثابت ہو رہے ہیں۔ اگرچہ رتک روشن نے اپنی پہلی ہی فلم ’کہو نہ پیار ہے‘ سے ہی ایکشن اور ڈانسنگ میں ناظرین کا دل جیتنے میں کامیابی حاصل کر لی تھی لیکن اکشے کمار کے سامنے وہ آگے بڑھ نہیں سکے کیونکہ اکشے کمار کی ایک کے بعد ایک ایکشن سے بھری فلمیں ناظرین کو دیکھنے کو ملتی رہی جبکہ رتک روشن کے معاملے میں ایسا نہیں تھا۔ اسی لئے اکشے کمار خطروں کے کھلاڑی کے طور پر جانے جانے لگے۔ لیکن بینگ-بینگ میں اسٹنٹ کا جو کارنامہ انہوںنے انجام دیا ہے اس سے لگتا ہے کہ اب بالی ووڈ کو اصلی خطروں کا کھلاڑی مل گیا ہے۔ اس فلم کے ایک ایکشن سین کے لئے جو ایکسٹریم ایفرٹ اور کار اسٹنٹ کے بعد واٹر سکی اسٹنٹ انہوں نے کیا ہے وہ واقعی حیرت انگیز ہے اور ناظرین کو دانتوں تلے انگلی دبانے پر مجبور کر دیتا ہے۔ ایسا اسٹنٹ سین تو شاید ہالی وڈ کی فلموں میں بھی دیکھنے کو نہیں ملتا۔ اس لئے اگر رتک کو بالی ووڈ کا نیا خطروں کا کھلاڑی کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔