بہت اٹکلوں اور اندازوں کے بعد یہ بات صاف ہو گئی ہے کہ جس فلم کے ذریعے ایشوریا رائے کی واپسی ہو رہی ہے اس کا نام جذبہ ہے۔ دراصل جذبہ ایک کورین فلم کا ریمیک ہے۔ جسے سنجے گپتا ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔ سنجے گپتا دو ہزار سات کی ساؤتھ کوریائی فلم ’سیون ڈیز‘ کو جذبہ کے نام سے ہندی میںریمیک کرنے جا رہے ہیں جس میں ایشوریا رائے کا رول ایک وکیل کا ہے۔ ان کے علاوہ چار اہم رول میں سے دو عرفان خان اور جان ابراہم ہے۔ یہ پہلا معاملہ نہیں ہے جب سنجے گپتا کسی کوریائی فلم کا ریمیک بنا رہے ہیں۔ اس سے پہلے بھی انہوںنے دو ہزار تین میں جان ابراہم، سنجے دت کو لے کر جنوبی کوریائی فلم اولڈ بوائے کا ریمیک زندہ بنائی تھی۔ جذبہ میں جان ابراہم کا رول بہت چھوٹا ہے۔ اس لئے خیال کیا جاتا ہے کہ اس میں وہ ڈان کے طور پر ہوں گے ان کا رول چھوٹا تو ہو سکتا ہے لیکن بااثر مانا جا رہا ہے۔ فلم جذبہ اس لئے بھی سرخیوں میں آ گئی ہے کیونکہ یہ ایشوریا رائے کی ’کم بیک ‘فلم ہے۔ اس کے ذریعے وہ اپنی دوسری اننگز کس طرح کھیلتی ہیں یہی دیکھنا ناظرین کو ہے۔