آیوروید میں یہ کہا جاتا ہے کہ اگر آپ پھرتیلے بنے رہنا چاہتے ہیں تو چنے کا استعمال باقاعدگی سے کرنا شروع کر دیجئے۔ بس ایک مٹھی چنا سے آپ صحت مند اور طاقتور بنے رہ سکتے ہیں۔چنا بہت متناسب ہوتا ہے۔ اسے کھانا جسم کے لئے بہت فائدہ مند ہوتا ہے ۔ چنے میں کاربوہائیڈریٹ ، پروٹین ، نمی ، چکنائی ، ریشے ، کیلشیم ، آئرن اور وٹامنس پائے جاتے ہیں۔ چنا آپ کو خوبصورت اور تیز دماغ والا بناتا ہے ۔خون کی کمی ، ڈآبٹج اور پیلیا جیسے امراض میں چنے کا استعمال فائدہ مند ہوتا ہے ۔ بالوں اور جلد کی خوبصورتی میں اضافہ کے لئے چنے کے آٹے کا استعمال ہوتا ہے ۔چنے کو غریبوں کا بادام کہا جاتا ہے کیونکہ یہ سستا ہوتا ہے لیکن اسی سستی چیز میں بڑی سے بڑی بیماریوں کی لڑنے کی صلاحیت ہے ۔ چنے سے بالوں کا گرنا بھی رکتا ہے کیونکہ اس میں موجود پروٹین بالوں کو مضبوطی فراہم کرتے ہیں ۔ابلا ہوا چنے کو صرف نمک کے ساتھ ملا کر کھانے سے آپ کا وزن بھی کم ہو سکتا ہے ۔