ممبئی (وارتا)رشوت ستانی کے ایک معاملے میں مرکزی جانچ بیرو ( سی بی آئی) کے ذریعہ سنڈیکیٹ بینک کے معطل چل رہے چیئر مین اور ایم ڈی سدھیر کمار جین کو فوری طور پر برخاست کئے جانے کے احکامات جاری کردئے گئے ہیں۔ کچھ نجی کمپنیوں سے رشوت لے کر ان کی کریڈٹ لمٹ بڑھا کے الزام میں سی بی آئی کے ذریعہ گرفتار کئے جانے کے بعد
گذشتہ دو اگست کو انہیں مطلع کر دیا گیا تھا۔ بینک نے آج شیئر بازاروں کے مطلع کیا ہے کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ موصول ایک مکتوب میں سی ایم ڈی کے طورپر ان کے خدمات فوری طور سے ختم کرنے کی بات کہی گئی ہے۔ اس معاملے میں پرکاش انڈسٹریز اور بھوشن اسٹیل کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ دونوں کمپنیوں کے کچھ سینئر افسران کے نام بھی چارج شیٹ میں شامل ہیں۔