نئی دہلی (وارتا) ٹیلی مواصلات کے میدان کی کمپنی یونیار نے ۲۵ پیسے فی منٹ کی شرح سے ایس ٹی ڈی کال کی پیش کش کی ہے۔ اور اس کیلئے ۳۳ روپئے کے خصوصی ٹیرف واوچر کااستمال کرنا ہوگا ۔ کمپنی نے آج یہاں بتایاکہ ۳۳ روپئے کے واوچر کی مدت کار ۳۰ دنوں کی ہوگی۔ ساتھ ہی اس نے کہا ہے وہ جلد ہی آسام سرکل میں بھی ٹیلی مواصلات خدمات شروع کرے گی اس کے لئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ یونیار ابھی ملک کے ۶ سرکلوں اتر پردیش مغرب، اترپردیش مشرق، بہار، جھارکھنڈ،آندھرا پردیش،مہاراشٹر اور گجرات میں پریپیڈ جی ایس ایم خدمات فراہم کررہی ہے۔