میرٹھ(نامہ نگار)بلٹ پروف آلات تیار کرنے والی ایک کمپنی کے مالک بلویندرسنگھ شیخوکو جعلسازی کے ایک معاملے میں پولیس نے گرفتارکرلیا ہے۔ ضلع پولیس کے ایک ترجمان نے بتایاکہ لکھنؤکرائم برانچ نے دوشنبہ کی شب بلویندرسنگھ کو شاشتری نگرمیںواقع اس کی رہائش گاہ سے گرفتارکرلیا۔ بلویندرسنگھ کے خلاف تقسیم کار اشوک گپتا سے تقریبا تین کروڑروپئے لینے کے بعد آلات سپلائی نہ کرنے کا الزام لگایا گیاہے۔اس معاملے میںاشوک گپتا نے سات ماہ قبل بلویندرسنگھ نے اس کی بیوی رینا سنگھ مع اویناس کوراورشالے ابھیشیک کون
امزد کرتے ہوئے ان کے خلاف لکھنؤ کے حضرت گنج تھانہ میں مقدمہ درج کرایا تھا۔مذکورہ افراد کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔دوسری بلویندرسنگھ نے اپنے خلاف عائد الزامات کی تردید کرتے ہوئے اشوک گپتا پر جعلسازی کا الزام لگایا ہے۔بلویندرسنگھ کے میرٹھ کے پرتاپورعلاقہ میںبلڈپروف آلات تیار کرنے کی فیکٹری ہے۔ کرائم برانچ لکھنؤکے انسپکٹر کملا پتی اوجھانے بتایاکہ بلویندرسنگھ کے خلاف غیر ضما نتی وارنٹ جاری ہونے کے بعداسے گرفتار کرلیاگیا ہے اورعدالت کی منظوری کے بعد ٹرانزیٹ ریمانڈ پرلیکر بلویندرکو لکھنؤ لے جایا جائے گا۔