فتح پور(نامہ نگار)زمین مافیائوں کے ذریعہ قبرستا ن کی آراضی پر قبضہ کرنے کی مخالفت میں مردوخواتین نے کلکٹریٹ کے سامنے مظاہرہ کیااورزمین مافیائوں کے خلاف کارروائی کرنے اورقبرستانوں کو غیر قانونی قبضے سے نجات دلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے قبرستان کی چہاردیواری کی تعمیر کرانے کا مطالبہ کیا۔شہر کے محلہ پنی تکیہ چاندشاہ کے باشندے غلام حسین کی قیادت میں ایک درجن سے زائد خواتین نے عارضی قبرستان نجیب الدین شاہ جس میں ہزاروں پختہ قبرے ہیں اس پر زمین مافیاقبضہ کرنے کی کوشش میں مظاہرین نے زمین مافیائوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔