نئی دہلی۔اردوصحافت میں آج لکھنو سے شائع ہونے والے روزنامہ’آگ‘کانام اس وقت سرخیوں میں آیا جب اس کے ایڈیٹر احمد ابراہیم علوی کو پریس کونسل آف انڈیا نے عمدہ صحافت کیلئے انعام سے نوازا۔اردوصحافت کے زمرے میں بھوپال سے شائع ہونے والے اخبار’ندیم‘کے خصوصی نامہ نگارعارف عزیز بھی انعام سے سرفرازکئے گئے۔
عورتوں پر تیزاب سے حملہ کرنے والوں اوراس خطرناک کیمکل کے کھلے بازار میں فروخت کے خلاف اپنی قلم سے جنگ چھیڑنے والی مدھیہ پردیش کی نوجوان صحافی اپ میتاباجپئی کو آج صحافت میں عمدگی کے قومی انعام سے نوازاگیا۔نائب صدرجمہوریہ ہند محمد حامد انصاری نے ا ن کے علاوہ مختلف زمروں میں ۱۶انعامات کو آج قومی یوم پریس کے موقع پر ’وگیان بھون‘میں منعقدہ ایک تقریب میں انعامات دئے گئے۔ان کے علاوہ انڈیاٹوڈے کے سنتوش کمار اورملیالم منورما کے سی کے شیونندم کو تفتیشی صحافت کیلئے راجہ رام موہن رائے انعام دیاگیا۔انڈین ایکسپریس کی منپ بی کو بھی اس زمرے میں تخلیقی تحریر کیلئے انعام سے نوازاگیا۔انڈیاٹوڈے کے محمد وقاس اوردلیپ منڈل اپنی مخصوص تحریروں کیلئے اورگورننس ناﺅ ممبئی کے برجیش کمار کو دیہی ترقی کیلئے انعام دیاگیا۔تہلکہ کے شریش کھرے اورراشٹریہ ڈیپیکا کے راجیوجوزف کو خصوصی انعامات سے نوازاگیا۔انڈین ایکسپریس کے سنتوش سنگھ نے ترقیات پر مبنی رپورٹیں کے شعبے میں ۵۰ہزارروپئے کا اعلیٰ ترین انعام حاصل کیاجبکہ دینک بھاسکر بھوپال کی اپ متاباجپئی اورملیالم منورما کٹائم کی سیون ایس کٹورم کو قوت خواتین ایوارڈ کیلئے مشترکہ طورسے نوازاگیا۔اس کے علاوہ ٹائمس آف انڈیا نئی دہلی کے سدیپتو داس اورانڈین ایکسپریس نئی دہلی کے پی این پانڈے کو تصویری صحافت ’سنگل نیوزپکچر‘کے لئے مشترکہ طورسے انعام سے نوازاگیا۔