گورکھپور (نامہ نگار)بجلی تخفیف کی مخالفت میں کانگریس وگاندھی نہرویوتھ منچ کے کارکنا نے شاستری چوک بجلی دفتر پر تالہ ڈال کر دفتر کا گھیرائو اورمظاہر ہ کیا۔ کارکنان نے ایگزیکٹیوانجینئر اے کے سنگھ کو
وزیراعلیٰ کو مخاطب عرضداشت سپرد کرتے ہوئے بجلی بندوبست کو بہتر کرنے کا مطالبہ کیا۔
کانگریس کارکنان نے کہا کہ بغیر شیڈول کے مہا نگرمیں زبردست بجلی تخفیف کی جارہی ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوںکا جینا محال ہوگیا ہے کارکنا نے کہا کہ بجلی تخفیف کے سبب طلباء ، کاروباری ، ملازمت پیشہ افراد،خواتین اوربچے پریشان ہوگئے ۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ گورکھپور میں ۲۴؍ گھنٹے بجلی فراہم کی جائے۔ دھرنا ومظاہرے کے دوران کانگریس کارکنان اورایگزیکٹیو انجینئرکے درمیان تکراربھی ہوئی۔ مظاہر ین کی قیادت کانگریس لیڈر انورحسین کررہے تھے مظاہرین میں نرمل ورما، انوراگ پانڈے، منوچودھری، راجو نشاد، ایوب علی،شیلیندرپانڈے کے علاوہ دیویندر نشاد، موتی لال یادو، ستیندر اور سونووغیرہ شامل تھے۔