بدایوں(بھاشا) بدایوں ضلع کے سول لائنس علاقہ میں مبینہ طورسے آبروریزی سے متاثرہ ۱۶؍سالہ دلت لڑکی کی موت ہوگئی۔ایس ایس پی سنتوش کمارسنگھ نے بتایاکہ سول لائنس علاقہ میں رہنے والی گیارہویں جماعت کی طالبہ پانی لینے کے لئے اپنی پڑوسی ایک خاتون صحت ملازمہ کے گھرگئی تھی وہاں پر موجود پڑوسی کے بیٹے پرشان اوراس کے دوساتھیوں نے دلت لڑکی کی آبروریزی کی ۔ ایس ایس پی نے بتایاکہ لڑکی کے چھوٹے بھائی نے اپنی بہن کی چنخ پکار سن کر اپنے اہل خانہ کو واردات کے بارے میں بتایا۔ جنھوں نے لڑکی کو بے ہوشی کی حالت میں پڑوسی کے گھر سے باہر نکالا اسی دوران ملزمین فرار ہوگئے تھے مسٹرسنگھ نے بتایاکہ لڑکی کو پرائیویٹ ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا لیکن ڈاکٹر نے لڑکی کی تشویشناک حالت کو دیکھتے ہوئے علاج کرنے سے انکار کردیا۔اس کے بعد لڑکی کو واپس گھر لے جایا گیا جہاں کل شام اس کی موت ہوگئی۔ پولیس نے واردات میںشامل پرشانت اوراس کے دوساتھیوں کے خلاف آبروریزی اورقتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمین کی تلاش شروع کردی ہے۔