گونڈہ۔ (یو این آئی) وزیر گنج علاقے میں بہریہہ فیض آباد روڈ پر آج کوئلے سے بھرے ہوئے ٹرک ایک کار کے ٹکراجانے سے چار لوگوں کی موت ہوگئی اور ایک شخص شدید طورپر زخمی ہوگیا ۔پولس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ یہ حادثہ آج علی الصباح چار بجے پیش آیا جب یہ کار لکھنؤ کی طرف سے آرہی تھی۔ اس حادثہ میں مرنے والوں کی شناخت راجیش، اس کی ماں میرا (۵۵)، اس کے دوست اویناش اور ایک دوسری خاتون سنیتا کے طورپر کی گئی ہے۔ ان سب لوگوں کی جائے وقوعہ پر ہی موت ہوگئی۔ کار کا ڈرائیور شدید طورپر زخمی ہوگیا جس کو یہاں کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اطلاع کے مطابق راجیش لکھنؤ میں اپنی والدہ کا علاج کرانے کے بعد بہرائچ لوٹ رہا تھا کہ راستے میں سڑک پر کھڑے ٹرک سے اس کی کار ٹکرا گئی۔ پولس نے مقامی لوگوں کی مدد سے کا
ر کی باڈی کو کاٹ کر لاشوں کو باہر نکالا جو ٹرک کے نیچے کچل چکی تھی۔ یہ ٹرک روڈ پر ہی کھڑا تھا جس کی ایک ٹائر پھٹ گیا تھا۔ حادثہ کے بعد ٹرک کا ڈرائیور فرار ہوگیا، تاہم پولس نے ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔