لکھنؤ(نامہ نگار)ریسلنگ کے حلقہ میں اب محض غیر ملکی پہلوان ہی نہیں بلکہ ہندوستانی پہلوان بھی اپنا دم خم دکھائیں گے ۔ اس کے لئے سونی سکس چینل پر ٹیلی کاسٹ ہونے والی ٹی این اے ریسلنگ نے ہندوستان میں ایک مہم چلائی تھی جس سے چینل ہندوستان کے بڑے بڑے جسم والے اور ریسلنگ کرنے والوں کو ڈھونڈ رہا تھا ، اس مہم میں ٹی این اے کی ٹیم نے پنجاب کے رہنے والے بھاری بھرکم جسم کے مالک امن پریت سنگھ عرف مہا بلی شیرا کو منتخب کیا ہے ۔ ۶فٹ ۲انچ لمبے اور ایک سو دس کلو گرام کے مہابلی شیرا بدھ کو ٹی این اے ٹیم کے ساتھ لکھنؤ آئے ۔ یہاں شیرا نے بتایا کہ انہوں نے لمبا چوڑا جسم پانے کے لئے کافی محنت کی ہے ۔شیرا نے کہا کہ اب ان کی یہ محنت کامیاب ہو گئی ہے کیوں کہ ان کو ٹی این اے نے منتخب کرلیا ہے اب شیرا چاہتے ہیں کہ جلد از جلد ان کو عالمی شہرت یافتہ ریسلروں کے ساتھ دو دو ہاتھ کرنے کا موقع ملے۔شیرا چاہتے ہیں کہ وہ
غیر ملکی پہلوانوں کو شکست دے کر ملک کا نام روشن کریں۔