لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ اترپردیش توانائی ریگولیٹری کمیشن کا دفتر اب اپنی عمارت میں ہوگا۔ آئندہ انتیس ستمبر کو گورنر رام نائک ریگولیٹری کمیشن کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اندرا گاندھی پرتشٹھان میں ہونے والی اس تقریب کی صدارت وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کریں گے۔ کمیشن کے چیئر مین دیش دیپک ورما کے مطابق کمیشن کا دفتر اب تک کرائے کی عمارت میں تھا لیکن اب اپنی عمارت ہونے سے کرائے میں جو رقم خرچ ہو رہی تھی وہ بچ سکے گی۔ واضح رہے کہ کمیشن کا دفتر کسان منڈی بھون کی عمارت میں چل رہا ہے۔