انچیون ۔ہندوستان نے ا، رجت چوہان اور سندیپ کمار کی تینوں کے کمپائونڈ مرد ٹیم تیر اندازی مقابلہ کے فائنل میں پہنچنے سے 17 ویں ایشیائی کھیلوں میں کم سے کم ایک نقرئی اور پکا کر لیا۔ ورما، چوہان اور کمار کی تکڑی نے گیانگ ایشیاڈ ارچری فیلڈ میں سیمی فائنل میں ایران کی اسماعیل عابدی، ماجد اور عامر کو 231۔227 سے شکست دی۔ ہندوستانی مرد ٹیم اب طلائی تمغہ کے میچ میں مضبوط میزبان کوریا سے بھڑیگی، جس نے فلپائن کو دوسرے سیمی فائنل میں 228۔227 سے شکست دی۔ خواتین کمپائونڈ خواتین ٹیم مقابلے میں ہندوستان کو بڑا جھٹکا لگا۔ ترشا دیب، پوروانشا شندے اور جیوتی سریکھا وینام کی تینوں سیمی فائنل میں مضبوط دعویدار چینی تائی پے سے ہار گئیں۔ ہندوستانی تینوں نے چینی تائی پے سے 224۔226 سے ہارنے سے پہلے سخت چیلنج کیا۔ہندوستانی خواتین کے پاس اگرچہ پوڈیم پر رہنے کا موقع ہے کیونکہ اب وہ کانسے کے تمغے کے میچ میں کل ایران سے بھڑیگی۔ایران ایک دوسرے سیمی فائنل میں کوریا سے 222۔229 سے ہار گیا۔
اس سے پہلے ہندوستانی مرد ٹیم نے کمپائونڈ ٹیم مقابلے کے آخری 16 ایل کمنیشن راؤنڈ میں قطر کو 233۔218 سے ہرانے کے بعد کوارٹر فائنل میں ملائیشیا کو 234۔229 سے شکست دی۔خواتین ٹیم نے شوٹ آف میں قزاقستان کے چیلنج سے ابرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنائی، جہاں اس کا سامنا چینی تائی پے سے ہوگا۔ہندوستان اور قزاقستان کے درمیان اسکور 223۔223 رہا، جس کے بعد گولی شوٹ آف میں ہندوستان نے 29۔25 سے جیت درج کی۔ شگن چودھری، شریسی سنگھ اورورشا ورمن کی ہندوستانی نشانہ بازی ٹیم نے آج یہاں 17 ویں ایشیائی کھیلوں کی خاتون ڈبل ٹریپ مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتا جو اس مقابلے میں ملک کا ابھی تک ساتواں تمغہ ہے۔ اگرچہ مسلسل دوسرے دن ہندوستان نے اوگیون پستول اور رائفل رینج میں ہندوستان کا اکاؤنٹ خالی رہا جس میں گگن نارنگ کی ذاتی مقابلہ کے ساتھ 50 میٹر رائفل مقابلے اپنے ساتھیوں کے ساتھ فلاپ رہے۔پستول شوٹر گرپریت سنگھ، مہاویر سنگھ اور سمریش جنگ نے بھی مایوس کیا۔اگر خواتین کی ڈبل ٹریپ تینوں نے کانسہ نہیں جیتا ہوتا تو آج کا دن بھی تمغہ کے بغیر ختم ہو جاتا۔ہندوستانیخاتون ٹیم نے شوٹنگ رینج میں 279 کے مجموعی اسکور پر چین 315 اور میزبان جنوبی کوریا 324 کے بعد پوڈیم مقام حاصل کیا۔شگن نے 24، 25، 24، 23 سے 96 پوائنٹس اور شریسی نے 24، 22، 22، 26 سے 94 پوائنٹس جبکہ ورشا نے 23، 21، 24، 21 کے راؤنڈ سے 89 پوائنٹس کئے۔اس میں انفرادی طلائی کوریا کی کم من نے 110 اسکور کے عالمی ریکارڈ سے طلائی جیتا۔ دولت مشترکہ کھیلوں کے نقرئی تمغہ فاتح نارنگ اپنی شہرت کے مطابق مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے، انہوں 618.4 کے مایوس کن اسکور سے 52 نشانے بازوں میں 14 ویں مقام پر رہے۔لندن اولمپک کھیلوں میں چوتھے مقام پر رہنے والے کوالی فکیشن میں 621.2 پوائنٹس سے 10 ویں مقام پر رہے جبکہ کروم سنگھ 613.2 پوائنٹس سے 29 ویں مقام پر رہے۔ ان اقوام اسکور 1852.8 پوائنٹس سے ہندوستان تمغہ کی دوڑ سے باہر چوتھے نمبر پر رہا۔طلائی تمغہ چین1876.6، ایک نیا عالمی اور کھیلوں کا ریکارڈ ، نقرئی تمغہ کوریا 1869 اور کانسے کا تمغہ قزاقستان 1859نے حاصل کیا۔گرپریت سنگھ 570، مہاویر سنگھ 559 اور سمریش جنگ555 کی ہندوستانی پستول تینوں مرد 25 میٹر اسٹینڈرڈ پستول میں پانچویں مقام پر رہے۔ کرماکر نے بعد میں کہا کہ آخری چند شاٹ نے فرق لا دیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ابھی نشانہ بازی کے دوران سانس لینے کی نئی ٹیکنالوجی سے آرام دہ ہونے میں وقت لگے گا جس کا استعمال وہ گلاسگو میں دولت مشترکہ کھیلوں سے کر رہے ہیں، جو دنیا میں ہر جگہ استعمال ہو رہا ہے۔ مایوس نارنگ نے بات کرنے سے انکار کر دیا۔ ہندوستان کے انکر متل، سنگرام دھیا اور اسم محمد ڈبل ٹریپ مرد ٹیم فائنلس میں چھٹے مقام پر رہے۔ ہندوستانی تکڑی نے 398 کا کل اسکور بنایا جس متل نے 136، دہیا نے 131 اور اسب نے 131 پوائنٹس کئے۔
قطر نے اس مقابلے کا طلائی اور چین نے چاندی کا تمغہ جیتا۔کویت نے تیسرا مقام حاصل کیا۔ہندوستانی ٹاپ بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال نے آج یہاںکوارٹراور پی کشیپ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے بعد 17 ویں ایشیائی کھیلوں میں آسانی سے براہ راست سیٹوں میں جیت درج کر کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کیا لیکن پی وی سندھو کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ۔ دنیا کی ساتویں نمبر کی کھلاڑی سائنا نے خواتین سنگلز کے آخری 16 راؤنڈ کے میچ میں ایران کی کھلاڑی کو 21۔7، 21۔6 سے شکست دی۔ اس چوٹی کے ہندوستانی شٹلر کو میچ اپنے حق میں کرنے میں محض 22 منٹ لگے۔سائنا نے پہلا گیم 18 اور دوسرا محض چار منٹ میں جیت لیا۔ چھٹی ترجیحی سائنا اب چین کی دوسری ترجیحی وانگ یہان سے بھڑیگی۔ اگرچہ دنیا کی 10 ویں نمبر کی کھلاڑی سندھو کو بیلاٹرکس کے خلاف پہلا گیم اپنے نام کرنے کے بعد الٹ پھیر کا سامنا کرنا پڑا۔ سندھو نے پہلا گیم 19 منٹ میں 22۔20 سے اپنے نام کر لیا تھا لیکن اگلے دو گیم میں وہ 16۔21، 20۔22 سے ہار گئی جس سے ان کی مہم بھی ختم ہو گئی۔بیلاٹرکس نے اپنے سے اونچی درجہ بندی کی حریف کے چیلنج 62 منٹ میں ختم کر دی۔اس سے پہلے پاروپلی کشیپ نے افغانستان کے اقبال کو براہ راست سیٹوں میں ہرا کر مرد سنگلز مقابلے کے پری کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کیا ہے۔ گلاسگو کامن ویلتھ کھیلوں کے طلائی تمغہ فاتح کشیپ کو ابتدائی راؤنڈ میں بائی ملی تھی۔انہوں نے افغانی کھلاڑی کو محض 17 منٹ میں 21۔6، 21۔6 سے شکست دے اگلے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کرلیاہے۔ کشیپ نے پہلے گیم میں اپنے مخالف کو محض آٹھ منٹ میں شکست دی۔ دوسرے گیم میں بھی یہی سلسلہ رہا اور 28 سالہ ہندوستانی نے پہلے سیٹ سے محض ایک منٹ زیادہ کا وقت لیا۔ مکسڈ ڈبلز آخری 32 کے راؤنڈ میں اگرچہ ہندوستان کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا جس میں اکشے دیوالکر اور پردنیا گدرے کی جوڑی سنگاپور کے کھلاڑی سے 20۔22، 21۔17، 13۔21 سے 42 منٹ میں ہار گئی۔ لیکن ریڈی نے رشید کے خلاف آخری 32 راؤنڈ کا مکسڈ ڈبلز میچ محض 15 منٹ میں 21۔8، 21۔4 سے جیت لیا۔
ایشیائی کھیلوں میں ہندوستانی سائکلسٹ کی خراب کارکردگی آج بھی جاری رہی جب امرجیت سنگھ اور امرت سنگھ مردوں کی کیرن مقابلے کی اپنے پانچویں مقام پر رہتے ہوئے ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔دونوں نے پہلے پہلے راؤنڈ کی ہیٹس میں حصہ لیا جس میں سے سب سے اوپر کی دو سائکلسٹ دوسرے راؤنڈ میں داخلہ کرنا تھا۔امرجیت پہلے رائونڈ ہیٹس میں چھٹے جبکہ امرت پانچویں مقام پر رہے۔دونوں نے اس کے بعد ریپیشیج راؤنڈ میں حصہ لیا جس میں سب سے اوپر تین کو دوسرے راؤنڈ میں جانا تھا۔لیکن یہاں بھی انہیں مایوسی ہاتھ لگی۔ امرجیت اور امرت اپنی اپنی ریپیشیج ہیٹس میں پانچویں نمبر پر آ کر مقابلے سے باہر ہو گئے ہندوستانی ٹینس کھلاڑی بھامبری، صنم سنگھ اور انکتا رینا نے آج یہاں 17 ویں ایشیائی کھیلوں میں اپنے واحد مقابلوں میں آسانی سے جیت درج کر پری کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا ہے۔ ان تینوں ہندوستانیوں کو ان حریفوں نے ذرا بھی پریشان نہیں کیا اور انہوں نے ٹینس کورٹ پر بغیر پسینہ بہائے براہ راست سیٹوں میں آسان جیت درج کیں۔