نئی دہلی(بھاشا) ایک سرکاری اعلانیہ کے مطابق چھٹیوں میں سفری رعایت (ایل ٹی سی) دعویٰ کے لئے درخواست دینے والے سرکاری ملازمین کو ایئر انڈیا سے ٹکٹ خریدنے کو ترجیح دینی چاہیے۔
محکمے پرسونل اور تربیت (ڈی او پی ٹی) نے اس بارے میں احکام جاری کیا ہے اس کے مطابق جہاں تک ممکن ہو سرکاری طورپر ہوائی ٹکٹ براہ راست ایئر انڈیا سے خریدی جاسکتی ہے اور اگر یہ ممکن نہ ہو تو مجاز ایجنٹ کی خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں۔
اس کے علاوہ ملازمین مجاز ٹریول ایجنٹ بامرلاری اینڈ کمپنی، اشوک ٹریول اینڈ ٹورس اور آئی آر سی ٹی سی کی ویب سائ
ٹوں کے ذریعہ بھی ٹکٹ بک کرسکتے ہیں۔ واضح ہو کہ سی بی آئی فرضی سفری بل گھوٹالہ ( ایل ٹی سی گھوٹالہ) کی جانچ کررہی ہے جس میں مبینہ طور سے کچھ سرکاری ملازم اور موجودہ و سابق ممبران پارلمنٹ شامل ہیں۔