سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نائف بن عبدالعزیز کے حکم پر رواں سال بھی دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والے شہریوں کے لواحقین کے سرکاری اخراجات پر حج کا انتظام کیا گیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق وزارت داخلہ کے عسکری امور کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل ابراہیم بن محمد المحرج نے بتایا کہ انہوں نے وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نائف کی خصوصی ہدایت پر دہشت گردی سے متاثرہ 130 خاندانوں کے پانچ پانچ افراد کے سرکاری اخراجات پرحج کا انتظام مکمل کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عازمین حج کو ہر ممکن سہولت فراہم کر رہی ہے۔ سرکاری اخراجات پر فریضہ حج ادا کرنے والے شہریوں کی تمام ضروریات کا بھی خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔
وزارت داخلہ کے عہدیدار کا کہنا تھا حکومت کی جانب سے ملک کے دور دراز علاقوں سے آنے والے سرکاری مہمانوں کی بہترین رہائش اور انہ
یں ہر ممکن سہولت کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ سرکاری اخراجات پرحج کرنے والے شہریوں کی طبی ضرورتوں کا خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ انہیں ٹرانسپورٹ کی بھی مکمل سہولت فراہم کی جائے گی۔