مظفر نگر(بھاشا)۔ضلع کے صدر بازار علاقے میں چودہ سالہ لڑکی کی دکان دار کے ذریعہ آبرو ریزی کامعاملہ روشنی میں آیاہے ۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کی ماں کی تحریری شکایت کے مطابق لڑکی کاروباری کے دکان پر گئی تھی۔ جہاں دکان دار نے دکان کاشٹر گرا کر اس کی آبرو ریزی کی ۔ ایس ایس پی ایچ این سنگھ
نے بتایاکہ اس سلسلے میںملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم فرار ہو گیا ہے ۔ معاملے کی جانچ کی جارہی ہے اور لڑکی کو طبی معائنے کیلئے ضلع اسپتال بھیج دیا گیا ہے ۔ ایک دیگر واقعہ میں شاملی ضلع میںتین نوجوانوںنے سولہ سال کی لڑکی کی آبروریزی کرنے کی کوشش کی ۔ترجمان نے بتایا کہ جھنجھانہ پولیس تھانہ علاقہ کے تحت عابدہ نگر گائوںمیں کل لڑکی جب اپنے والد کیلئے کھانا لے کر کھیت کی طرف جارہی تھی اسی دوران سوہن ویر ، مونو اور روی نے اسے اغوا کرلیا اورگنے کے کھیت میں لے گئے ،لڑکی نے جب آبرو ریزی کی مخالفت کی اور چلانا شروع کیا تو قریب سے گذرنے والے ایک راہگیرموقع پر پہنچا جس کو دیکھ کر تینوں نوجوان فرار ہو گئے۔ پولیس نے آبرو ریزی کے الزام میں تینوں نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزمین کی تلاش شروع کردی۔