ہاپوڑ (نامہ نگار)۔ ہاپوڑ بائی پاس کوتوالی علاقہ میں ایک موٹرسائیکل اور اسکوٹی کی آمنے سامنے کی ٹکر ہوگئی۔ حادثہ میں اسکوٹی پرسوار دوطالبات وموٹرسائیکل پرسوار ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔ جنہیں پولیس نے پرائویٹ اسپتال میںداخل کرادیا۔ اسپتال کے ڈاکٹروں نے ایک طالبہ کی حالت کو تشویشناک دیکھتے ہوئے دہلی بھیج دیا۔ خبر کے مطابق کوتوالی علاقہ کے تھانہ بابوگڑھ کچیسر روڈ چوپلا کے باشندے اوم کارگوئل کی بیٹی کومل وکوتوالی علاقہ کے چاہ کمال کے باشندے کی بیٹی کنچن جے ایس ایم کالج میں بی کام کی طالب
ات ہیں۔
خبر کے مطابق دونوں طالبات اسکوٹی کے ذریعے گھر جارہی تھیں اسی دوران بائی پاس پر ان کی ٹکر موٹرسائیکل سے ہوگئی۔ حادثہ میں موٹرسائیکل پر سوار نوجوان وہ دونوں طالبات زخمی ہوگئیں۔ پولیس نے زخمیوں کو پرائویٹ اسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے کنچن کی تشویشناک حالت دیکھ کر اسے دہلی اسپتال بھیج دیا۔