مظفر نگر(بھاشا)۔کیرانہ اسمبلی حلقہ ضمنی انتخاب میں سماج وادی پارٹی کے امید وار ناہید حسین کے خلاف انتخابی اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے میں فرد جرم داخل کی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ حالیہ پارلیمانی انتخاب میں بھی ان کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا تھا۔ پولیس نے کل شام کیرانہ کی ایک عدالت میں فردجرم داخل کی۔ عدالت نے معاملے کی سماعت کے لئے ۲۰نومبر مقرر کی ہے ۔ سماج وادی پارٹی نے ۱۵اکتوبر کو ہونے والے کیرانہ اسمبلی حلقہ ضمنی انتخاب کیلئے ناہید حسن کواپنا امیدوار بنایا ہے ۔ ناہید حسن نے حالیہ پارلیمانی انتخاب لڑا تھا لیکن وہ ناکام ہو گئے تھے۔ مارچ کے مہینے میں کیرانہ پارلیمانی نشست کیلئے انتخابی مہم کے دوران بی ایس پی صدر مایاوتی کے خلاف مبینہ طور پر قابل اعتراض تبصرہ کرکے کے لئے ناہید حسن کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا گیا۔ ضمنی انتخاب کیلئے نامزدگی کی کارروائی ۲۰ستمبر
کوشروع ہوگئی جو ۲۷؍ستمبر تک جاری رہے گی۔ ناہید حسن نے ابھی تک اپنا کاغذات نامزدگی داخل نہیں کیاہے ۔