لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ دو اکتوبر گاندھی جینتی کے موقع پر وزیر اعظم کے ذریعہ صاف بھارت مشن سے قبل ہی ریلوے نے اسٹیشنوں پر صفائی کے کام کا آغاز کر دیا ہے۔ چار باغ ریلوے اسٹیشن اور چار باغ جنکشن پر بدھ کو چند افسران کی موجودگی میں ہی پورا دن صفائی کا کام ہوا۔ جمعرات کو چار باغ میں پلیٹ فارموں، سرکولیٹنگ ایریا، ریٹائرنگ روم، بیت الخلاء، ریلوے رہائشی کالونیوں کے علاوہ ٹرینوں میں مسافر ڈبو، بیت الخلاء پینٹری کار وغیرہ کی صفائی کی گئی۔ یہاں عام مسافروں کو بھی صفائی رکھنے کیلئے کہا گیا۔ چار باغ کے علاوہ لکھنؤ جنکشن پر بھی صفائی کا کام ہوا اور انہیں صفائی کے کاموں کی اہمیت کے سلسلہ میں بتایا گیا۔