یونٹی کالج کے سینٹرل ہال میں ” یوم ِہندی “ کے عنوان سے ایک شاندار ہندی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اِس ثقافتی جلسے میں شعبہءہندی کی جانب سے مختلف قسم کے دلفریب پروگرام پیش کئے گئے۔ جن میں پری پرائمری طلبہ کی جانب سے ۔ ” ایک انیک “۔سیکنڈری طلبہ و طالبات کی طرف سے۔” او ری چریّا “، ”مذاحیہ مشاعرہ“ اور” بحث و مباحثے“ کا مقابلہ شامل تھا۔پروگرام کا آغاز کالج کے صدر جناب کلب ِ صادق صاھب کی استقبالیہ تقریر کے ساتھ ہوا۔ انھوں نے اس موقعہ پر ھندی زبان کی اہمیت اور مقبولیت پر روشنی ڈالتے ہوئے بچّوں سے ھندی پڑھنے کی تاکید کی اور اس کے نشو نما اور فروغ کے لئے ہمیشہ کوشاں رہنے کی ہدایت دی۔ ہندی ہفتہ میں سنڈے آگ کے ایڈیٹر سید حسین افسر ،سینئر صحافی پردیپ کپور نے بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور پروگرام کے اختتام پر انعامات دئے۔ اس پروگرام میں طلبہ و طالبات نے بڑے جوش و خروش
سے حصّہ لیا اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام ناظرین کو محو کر دیا۔
دراصل یہ تقریب ہندی ہفتہ کی آخری کڑی تھی۔ اسی سلسلے کے تحت کالج میں گذشتہ پانچ دنوں سے ہندی سے متعلّق الگ۔الگ مقابلے کروائے جا رہے تھے جن میں مضمون نگاری ، نظم نگاری ،خوشخط اور کویز وغیرہ کے مقابلے شامل ہیں۔ ان مقابلوں کو عمل میں لانے کا مقصد طلبہ میں ہندی زبان سے دلچسپی پیدا کرانا اور اس زبان کو فروغ دینا ہے۔
کالج کے اس تقریب میں مہمان ِ حصوصی کے طور پر سابق انجنئیر اور مزاحیہ شاعر جناب ایس۔ سی۔شریواستو (سبھاش ہڑدنگی) نے حصّہ لیا۔اس کے علاوہ شعیہ انٹر کالج کی معلّمہ محترمہ ممتاز فاطمہ اور برینس کانونٹ کی ھندی معلّمہ محترمہ آشا مشرا نے شریک ہوکر پروگرام کو رونق بخشی۔ ساتھ ہی کالج کے صدر ڈاکٹر کلب ِ صادق ، سیکریٹری جناب نجم الحسن رضوی ، جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر محمّد طلحہٰ کے ساتھ کالج کے پرنسپل وغیرہ دیگر ہستیوں نے شرکت کر کے پروگرام کو کامیاب بنایا۔ تمام حاضرین و مہمانوں نے طلبہ و طالبات کی پیشکش کو خوب سراہا اور تالیوں سے انکی حوصلہ افزائی کی۔ مہمان ِ خصوصی نے اپنی تقریر میں ننّھے منّے بچّوں کو بہتر مستقبل کی دعا ئیں دیتے ہوئے انکی ستائش کی۔
اپنی اعلیٰ اور معیاری کارکردگی کے لئے بچّوں کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔کالج کے پرنسپل جناب فرانسس کی سٹلینو نے طلبہ اور اساتذہ کو مبارک بادپیش کرتے ہوئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور پر مسرّت ماحول میں یہ جلسہ اختتام پذیر ہو ا۔