عازمین کی آمد کا سلسلہ بدستور جاری
فریضہ حج کی ادائی کے لیے دنیا بھر سے عازمین حج کی حجاز مقدس آمد جاری و ساری ہے۔ ذی الحج کے پہلے جمعہ کو مسجد حرام میں عازمین حج سے مسجد میں غیر معمولی رش دیکھا گیا۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی’’واس’’ نے مسجد حرام میں ھجوم کی تصاویر جاری کی ہیں جن سے واضح ہوتا ہے کہ مسجد عازمین حج سے کھچا کھچ بھری ہوئی تھی اور فرزندان توحید نماز جمعہ کی ادائی
کے علاوہ بیت اللہ کے طواف میں مصروف تھے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جمعہ کو علی الصباح سے مسجد حرام میں مقامی نمازیوں اور اندرون اور بیرون ملک سے آئے عازمین حج کا رش لگنا شروع ہو گیا تھا۔ جیسے جیسے نماز جمعہ کا وقت قریب آتا گیا ھجوم بڑھتا گیا۔ اس موقع پر عازمین حج کی رہ نمائی اور ان کی ہر ضرورت پوری کرنے کے لیے سعودی حکومت کی جانب سے تسلی بخش انتظامات کیے گئے ہیں۔ حجاج کرام کی خدمت پر مامور رضاکار اور سیکیورٹی ادارے چوکس ہیں اور پوری تن دہی سے اپنے فرائض ادا کر رہے ہیں۔