لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔امیٹھی ، گوری گنج کے سابق رکن اسمبلی جنگ بہادر سنگھ کے بیٹے مہندر پرتاپ سنگھ کے قتل کی مخالفت میں سنیچر کو کانگریسی رکن اسمبلی و ریاستی صدر ڈاکٹر نرمل کھتری حضرت گنج میں گاندھی مجسمہ پر دھرنا دیں گے۔ پارٹی کے ریاستی ترجمان دویجندر ترپاٹھی نے بتایا کہ ریاستی حکومت سے اس معاملہ میں انصاف کی امید نہیں ہے، ایسی حالت میں پارٹی دھرنا دے کر پارٹی قتل کیس کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کرے گی۔ پارٹی کے سابق رکن اسمبلی جنگ بہادر سنگھ کے بیٹے مہندر پرتاپ سنگھ کا ۱۴؍جون کو امیٹھی کے رانی گنج کے نزدیک قتل کر دیا گیا تھا۔ قتل کیس کو لیکر ریاستی کانگریس صدر ڈاکٹر نرمل کھتری و کانگریس کے لیڈر نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کا وقت مانگا لیکن وقت نہیں دیا گیا۔ ریاستی صدر نے موثر کارروائی کئے جانے کے سلسلہ میں پہلے مرحلہ میں کانگریس اراکین اسمبلی وسینئر لیڈر دھرنا دیں گے۔ موثر قدم نہ اٹھائے جانے پر پارٹی آئندہ کی حکمت عملی طے کرے گی۔