بریلی، 27 ستمبر (یو این آئی) شمالی ریلوے کے ذریعہ بریلی اور اندور کے درمیان یکم اکتوبر سے ایک نئی ہفتہ وار ایکسپریس ٹرین چلانے کی تیاری کی جارہی ہے۔
یہ ٹرین بریلی جنکشن سے 14320 ہفتہ وار ایکسپریس ٹرین ہر بدھ کو صبح دس بجکر 40 منٹ پر روانہ ہوگی جو شام چار بجے علی گڑھ، 7 بجے آگرہ کینٹ، آٹھ بجکر 55 منٹ پر گوالیار، رات ساڑھے دس بجے جھانسی، علی لصبح چار بجکر 25 منٹ پر بھوپال، صبح پانچ بجکر 18 منٹ پر بیر گڑھ، چھ بجکر 18 منٹ پر سوجالپور، سات بجے اجین، دس بجکر 38 منٹ پر دیواس اور دوپہر ایک بجکر 20 منٹ پر گوار پہنچے گی۔
اندور ریلوے اسٹیشن سے ہر جمعرات سہ پہر ساڑھے تین بجے روانہ ہوکر شام چار بجکر چھ منٹ پر دیواس اسٹیشن، چار بجکر 55 منٹ پر اجین، سات بجکر آٹھ منٹ پر سوجالپور، رات نو بجکر 50 منٹ پربھوپال، جھانسی علی الصبح تین بجکر 45 منٹ پر، گوالیار پانچ بجکر پانچ منٹ پر، آگرہ کینٹ سات بجکر 40 منٹ پر، علی گڑھ گیارہ بجکر دس منٹ پر، چندوسی ایک بجکر 40 منٹ اور بریلی جنکشن پر جمعہ کی دوپہر تین بجکر 40 منٹ پر پہنچے گی۔