ماسکو:27ستمبر(یو این ا ئی) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ عراق میں سنی مسلم انتہاپسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ(ا ئی ایس) کے خلاف جد وجہد میں روس عراق کی مدد کے لیے تیار ہے۔
وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق مسٹر لاوروف نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 69ویں اجلاس کے موقع پر عراق کے وزیر اعظم حیدر الادبی کے ساتھ ایک میٹنگ میں یہ بات کہی۔
میٹنگ میں مسٹر لاوروف نے عراق کی ا زادی، علاقائی اتحاد اور بادشاہی کی حمایت کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ ان کا ملک ا ئی ایس کے خلاف جدوجہد میں مسلسل ساتھ دینے کے لیے تیار ہے۔
بیان کے مطابق عراقی وزیر اعظم نے اس ہم ا ہنگی کے لیے روس کا شکریہ ادا کیا ہے۔