ممبئی: اپنی سریلی آواز کے باعث کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی بھارت کی لیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکر 85 برس کی ہو گئیں۔ سْروں کی ملکہ کا خطاب پانے والی لتا منگیشکر بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے شہر اندور میں 28 ستمبر 1929ء کو پیدا ہوئیں۔ بھارتی فلم صنعت میں دیدی (بہن) کے نام سے پہچانی جانے والی لتا منگیشکر نے 1942 ء میں اپنے والد دینا ناتھ منگیشکر کے انتقال کے بعد گلوکاری کا باقاعدہ آغاز کیا۔ 1974ء سے 1991 تک سب سے زیادہ گانوں کی ریکارڈنگ پر ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کیا جا چکا ہے۔ ان کے مقبول ترین گیتوں میں آئے گا آنے والا، او سجنا برکھا بہار آئی،آ جا رے پردیسی، اتنا نہ تو مجھ سے پیار بڑھا، سماں ہے یہ پیار کا، نام گم جائے گا چہرہ یہ بدل جائے گا قابل ذکر ہیں۔ لتا کو نہ صرف پدم بھوشن، پدم وبھوشن ، داداصاحب پھالکے سمیت بے شمار ایوارڈز ملے بلکہ انہیں بھارت کے سب سے بڑے سویلین اعزاز بھارت رتن سے بھی نوازا جا چکا ہے
–