بھوپال۔ مدھیہ پردیش کی حکومت نے جنوبی کوریا میں چل رہے انچیون ایشیاڈ کھیل کی ڈبل ٹریپ شوٹنگ مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی بھوپال کی رہائشی ورشا ورمن کو 50 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ ایک سرکاری ریلیز کے مطابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے انچیون ایشیاڈ کھیلوں کی ڈبل ٹریپ نشانہ بازی مقابلے میں ہندوستان کو کانسے کا تمغہ جیتنے والی بھوپال کی
ورشا ورمن کو آئندہ اولمپک کی تیاری سمیت ان اعلی سطحی تربیت کیلئے کل 50 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ چوہان نے کہا کہ یہ رقم انہیںورشا تربیت اسکالرشپ کے طور پر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس تمغہ جیتنے کے بعد ورشا ورمن نے مدھیہ پردیش اور ملک کو فخر حاصل کرنے کا موقع دیاہے۔